میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع

فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔فواد چوہدری پیش نہ ہوئے بلکہ ان کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے اور بتایا کہ یہ کیس سندھ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور پراکسی کونسل پیش ہورہا ہوں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر انور منصور بطور پراکسی کونسل پیش ہوئے تھے، چار سماعتوں میں پراکسی کونسل پیش ہورہے ہیں، یہ کیس دوسرے توہین الیکشن کمیشن کے کیسز سے الگ ہے، 16 مئی کو فواد چوہدری پر چارج فریم کریں گے، بہت مواقع دیے لیکن جواب جمع نہیں کرایا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں