پاکستان میں عوام کی مرضی کی عکاس کسی بھی حکومت کی حمایت کریں گے، امریکا
شیئر کریں
امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جو عوام کی مرضی کی عکاس ہو۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن ایک آزاد امریکی کمیشن ہے، کمیشن صدر، سیکریٹری خارجہ اور کانگریس کو پالیسی سفارشات فراہم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ امریکی عوام کے لیے مذہبی آزادی کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے، سفارشات کسی حد تک محکمہ خارجہ کی مخصوص تشویش والے ملک کی فہرست سے مطابقت رکھتی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حکومتیں یا دیگرادارے جن کے پاس رپورٹ سے متعلق سوالات ہیں براہ راست کمیشن سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں کسی بھی ایسی حکومت کی حمایت کریں گے جوعوام کی مرضی کی عکاس ہو، ہم یقینی طور پر وہاں کی داخلی یا ملکی سیاست پر کچھ نہیں کہیں گے۔