میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسجدنبوی ﷺ واقعہ، عمران خان کوگرفتارکرنے کامنصوبہ

مسجدنبوی ﷺ واقعہ، عمران خان کوگرفتارکرنے کامنصوبہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مسجد نبوی واقعے پر شدید غم و عصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان فتنہ ہیں ،گرفتار کیا جائیگا ،ذاتی عناد اور سیاست کو مسجد نبوی ؐ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ایسے حرکتیں کرتا رہا ہے، گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں، شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے۔ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ روضہ رسول ؐ کے تقدس کو پامال کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا کوئی جواز نہیں ، جو بھی شہری کارروائی کیلئے آئے گا حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کو ابھارا گیا، کچھ لوگ برطانیہ سے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں سعودی عرب آئے، ان لوگوں نے جو عمل کیا ہے اس پر قطعی معافی نہیں دی جائے گی۔رانا ثناء للہ نے چیئرمین تحریک انصاف کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل گرفتار کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ کیا کبھی کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال دی ہے، لوگ چاند رات کو لوگوں کوگلے لگاتے ہیں، یہ شخص نوجوان نسل کو گمراہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے کچھ لوگوں کو ڈی پورٹ کرنے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ذاتی عناد اور سیاست کو مسجد نبوی ؐ تک لے جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا، یہ پاگل انسان ایسے حرکتیں کرتا رہا ہے، گفتگو اور پریس کانفرنس دیکھ لیں، شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے بعد کیا کسی ثبوت کی ضرورت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں