توشہ خانہ کاچور15کروڑکی بلٹ پروف گاڑی بھی لے گیا، وزیر اطلاعات
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کومسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے، توشہ خانہ کا چور 15 کروڑ روپے لاگت کی بلٹ پروف گاڑی بھی لے گیا،اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کرنے والی فرح گوگی معصوم کیسے بن گئی؟چور چور کا شور کرنے والے کی کرپشن کی داستانیں ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہیں،قومی خزانے سے چوری کئے گئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائیگا، انتقامی کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتے ، قانون اپنا راستہ بنائیگا ،مسجدنبوی ؐکے افسوسناک واقعہ کی ساری منصوبہ بندی عمران خان کی ایما پر ہوئی،قانون کو ہاتھ لینے والوں کے ساتھ قانون سختی سے نمٹے گا، پہلی بار سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی طرف جارہے ہیں۔اتوار کو یہاں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ ایک شخص گزشتہ 4سال سے عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہا ہے،وہ شخص 4 سالہ کارکردگی بتانے کی بجائے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، قوم کے قیمتی ترین 4سال مخالفین کے خلاف بدترین انتقامی کارروائیوں میں ضائع کئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ مخالفین کے خلاف کرپشن ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا گیا، سابق حکومت نے اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اداروں کے بے دریغ استعمال کے باوجود کرپشن ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کو جھوٹے الزامات میں 2 بار جیل میں ڈالا گیا، سابقہ حکومت مسلم لیگ ن پرکوئی ایک بھی الزام نہیں ثابت کر سکی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ایک دفعہ پھر وہ الزامات لگائے گئے جو بوسیدہ ہوچکے ہیں،عمران خان کی زندگی اور سیاست الزامات پر مبنی ہے۔انہوںنے کہاکہ توشہ خانہ کا چور 15 کروڑ روپے لاگت کی بلٹ پروف گاڑی بھی لے گیا۔ وزیر اطلاعا ت نے کہاکہ پارلیمنٹ نے ایک کرپٹ اور نااہل شخص کو اٹھا کر ایوان سے باہرپھینکا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ نااہل حکمران نے تمام مسلمان ممالک سے تعلقات خراب کئے ۔ انہوںنے کہاکہ توشہ اور الزام خان کے پاس عوام کی خدمت بارے بتانے کیلئے ایک لفظ تک نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ فرح گوگی کی داستانوں کا کھرا بنی گالا سے ملتا ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کرنے والی فرح گوگی معصوم کیسے بن گئی۔انہوںنے کہاکہ 4سال کرپشن کرپشن کا جھوٹا راگ الاپنے والا شہزاد اکبرآج کہاں ہے؟۔ انہوںنے کہاکہ چور چور کا شور کرنے والے کی کرپشن کی داستانیں ایک ایک کرکے سامنے آرہی ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ قومی خزانے سے چوری کئے گئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔