میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں کل عید،کے پی کے حکومت کاآج عید الفطرمنانے کااعلان

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں کل عید،کے پی کے حکومت کاآج عید الفطرمنانے کااعلان

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولونا عبدالخبیر آزاد نے ماہِ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، جبکہپشاور کی مسجد قاسم علی خان کی پرائیویٹ رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے آج (پیر )کوعید الفطر منانے کا اعلان کردیا ،اس باربھی پاکستان میں ایک ہی دن عیدمنانے کاخواب شرمند ہ تعبیرنہ ہوسکا،عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کی صدارت اسلام آباد کی کوہسار عمارت میں ہوا جبکہ کوئٹہ، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔ادھروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خیبر پختون خواہ کے مختلف علاقوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد خیبرپختونخواحکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ پیرکو صوبے بھرمیں عید الفطر مذہبی جوش وجذبے سے منائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں