میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرانسپورٹرزکی لوٹ مارشروع، انٹرسٹی بسو ں  کے کرایوں میں 100فیصداضافہ

ٹرانسپورٹرزکی لوٹ مارشروع، انٹرسٹی بسو ں کے کرایوں میں 100فیصداضافہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

عید الفطر کے موقع پر اندرون ملک جانے والی بسوں کے مالکان نے کرایوں میں 100 فیصد اضافہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے، پنجاب اور اندرون سندھ جانے والی بسوں کے کرائے 500 سے 1000 تک بڑھا دیے۔پردیسی مسافروں کا کہنا ہے کہ بس مالکان نے مرضی سے کرائوں میں اضافہ کر دیا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ٹرینوں میں برتھ اور نشست نہیں ملتی اس لیے مجبوری میں بس سے اپنے گھر جا رہے ہیں،مسافروں کا کہنا ہے ٹرانسپورٹ انتظامیہ نے کاروائیون کی ہدایت تو کی ہے لیکن عملی طور پر اقدامات نظر نہیں آتے کہ سندھ ٹرانسپورٹ کا محکمی بس اڈوں پر کاروائی کرے۔زائد کرائیوں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے کے لیے مقرر کردہ کرایہ 3900 تک ہے تاہم شہریوں سے 6000 روپے تک وصول کیے جانے لگے ،جن شہروں کا کرایہ 1500 سے 1800 روپے تک ہے وہاں کے 3000 سے 3200 روپے تک وصول کیے جا تے رہے ۔ اسی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی سے ملتان ، فیصل آباد اور اسلام آباد سے پشاور کیلئے بھی کرایے اضافے وصول کئے جاتے رہے ۔دوسری جانب محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ سندھ نے بھی حرکت میں آکر ضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے پیش نظر اضافی کرائے کی واپسی کے ساتھ ٹرانسپورٹرز پر جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں