میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئٹہ ،کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکے سے آتشزدگی

کوئٹہ ،کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکے سے آتشزدگی

ویب ڈیسک
پیر, ۲ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

کوئٹہ میں کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں دھماکا ہوا جس کے بعد وہاں آگ لگ گئی۔نجی چینل کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کسٹم دفتر میں ابھی تک آگ لگی ہوئی ہے اور دھماکے کا تعین کیا جا رہا ہے، کسٹم انٹیلی جنس کے دفتر میں آگ سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہوا ہے۔دفتر کے سکیورٹی گارڈ نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ تین مسلح افراد دفتر میں گھس آئے اور عملے کو یرغمال بنا لیا۔گارڈ نے بتایا کہ مسلح افراد دفتر میں موجود عملے کے ہاتھ پاؤں باندھ کر چلے گئے، مسلح افراد کے جاتے ہی دفتر میں دھماکے سے آگ لگ گئی۔گزشتہ ماہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے راولپنڈی کے علاقے صدر میں کسٹم کے انسداد اسمگلنگ اسکواڈ پر ایک نان کسٹم گاڑی کو قبضے میں لینے پر حملہ کیا تھا۔مسلح افراد نے کسٹم ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گاڑی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ کسٹم حکام نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرایا تھا۔اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے چوہدری مشتاق کے ساتھ مل کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے شکایت درج کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں