محکمہ موسمیات کی عید کے دوران برسات اور آندھی کی پیش گوئی
شیئر کریں
محکمہ موسمیات کی آندھی اور برسات کی پیشن گوء کے بعد ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ رحمت اللہ شیخ نے عید تعطیلات کے دوران متعلقہ محکمہ جات کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ آندھی اور برسات کی صورت میں ڈی ایم سی ایسٹ میں ایمرجنسی نافذ کردی اور ہدایت کی ہے کہ محکمہ جات ضروری مشینری سمیت افسران وعملہ خدمات کی سر انجام دہی کیلئے الرٹ رہے جبکہ جو بھی دیگر انتظامات اس حوالے سے کرنے ہیں انہیں فوری طور پر مکمل کرلیا جائے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈائریکٹر اشتہارات حماد خان نے ایڈورٹائزنگ کمپنیوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر چھتوں پر لگے اشتہاری بورڈز ودیگر اشتہاری مواد کو ہٹالیں بصورت دیگر ان اشتہاری مواد کی وجہ سے کوء نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ ایڈورٹائزنگ کمپنی کی ہوگی جس کیخلاف مجوزہ قوانین کے تحت کارواء عمل میں لاء جائے گی، ڈائریکٹر میونسپل سروسز توقیر عباس نے بھی آندھی اور برسات کے پیش نظر ایمرجنسی کے تحت عید تعطیلات کے دوران اسٹاف متعین کر دیا ہے جو فرائض کی سر انجام دہی کیلئے دستیاب ہوگا، سپریٹنڈنگ انجنئیرز مبین شیخ، سلمان میمن،محکمہ ایم اینڈ ای کے ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈآر اقبال احمد ملاح نے بھی اس سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے اقدامات کر رکھے ہیں۔