میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یوم علیؓ ، مجلس وحدت المسلمین نے جلوسوں پر پابندی مسترد کردی

یوم علیؓ ، مجلس وحدت المسلمین نے جلوسوں پر پابندی مسترد کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزارت داخلہ نے یومِ علیؓ کے جلوس پر پابندی اور مجالس کی مشروط اجازت دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے یومِ علیؓ کے موقع پر جلوسوں پر پابندی اور مجالس کو ایس او پیز کے تحت منعقد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق مجالس کے منتظمین اور شرکا کو ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا۔دوسری جانب شیعہ علما کونسل اور مجلس وحدت المسلمین نے یومِ علیؓ کے جلوس پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے ہر صورت جلوس نکالنے کا اعلان کردیا۔شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ ‘مذہبی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں، یومِ علیؓکے جلوس ایس او پیز کے تحت نکالے جائیں گے، کرونا کے نام پریومِ علیؓ کے جلوسوں پرپابندی قبول نہیں ہے‘۔مجلس وحدت المسلمین نے بھی جلوس پر پابندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’یومِ علیؓ کو روایتی انداز سے منایا جائے گا، حکومت جلوس کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرے‘۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں