عمران خان آپ کوعوام نے مستردکردیا، مستعفی ہو جائیں‘ مریم نواز
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کو مسترد کر دیا ہے اس لئے وہ مستعفی ہو جائیں۔ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ ڈسکہ میں جس پارٹی پر دھاندلی کا الزام تھا وہ تحریک انصاف تھی لیکن عمران خان صاحب آپ نے انتخاب سے دور بھاگنے کی کوشش کی،(ن)لیگ نے آپ کو عبرتناک شکست سے دو چار کیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ کراچی میں این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف آخری نمبر پر آئی، خان صاحب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور برائے مہربانی بلاوجہ متعلقہ بننے کی کوشش نہ کریں،عوام نے آپ کو بار بار مسترد کر دیا لہٰذا آپ مستعفی ہو جائیں۔ایک اورٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب سمارٹ کام کرنے کی کوشش نہ کریں، الیکشن کمیشن پاکستان پر دبائو ڈالنے اور غیر ملکی فنڈنگ کیس کے معاملے پر سے بچنے کیلئے بہانے نہ بنائیں۔