دہشت گردوں ،پشت پناہی کرنیوالوں کو نہیں چھوڑیں گے،صدرمملکت،وزیراعظم
شیئر کریں
زرداری،شہباز ،وزیرداخلہ ودیگر کا دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین
حکومت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے،صدر،وزیراعظم
صدرِ مملکت آصف علی زرداری،وزیراعظم شہبازشریف،وزیرداخلہ محسن نقوی ودیگر نے خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔صدر زرداری نے خیبر اور بنوں میں کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کے 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔ صدر نے کہا کہ وطنِ عزیز سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل ہے،ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں 13 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے بنوں اور باڑا میں دہشتگردوں کو ہلاک کیاہے،ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف 2 کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے 13 خوارجیوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ 13 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردوں کا انجام عبرتناک موت ہے ،دہشتگردوں اور پشت پناہی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے وزیرریلونے نے کہا کہ بنوں اور باڑا میں 13 دہشتگردوں کا خاتمہ، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا مظہر ہے،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کا عزم قابلِ فخر ہے، پوری قوم کو ان پر ناز ہے،ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک پوری قوم متحد اور پرعزم ہے،انشائاللہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ہر بار ناکامی کا سامنا ہوگا،ملک کے امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔



ویب ڈیسک
اتوار, ۲۱ جون ۲۰۲۰