میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات نے سوا دوارب مہینے بھر میں اڑا دیے

محکمہ اطلاعات نے سوا دوارب مہینے بھر میں اڑا دیے

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ اطلاعات سندھ نے ایک ماہ میں 2 ارب 27 کروڑ روپے اڑا دیے، آڈیٹر جنرل نے بھاری رقم کے خرچ ہونے کی انکوائری کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کے بجٹ والیوم نمبر ایک کے پیرا 96 کے تحت سرکاری فنڈ عجلت میں خرچ کرنا ریاست کے مفاد کے خلاف ہے، محکمہ اطلاعات سندھ نے مالی سال 2021-22 کے دوران جون 2022 میں 2 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کردیے، گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ میں ایڈورٹائزمنٹ اینڈ پبلسٹی کے ہیڈ اکائونٹ سے بھاری رقم خرچ کردی گئی تاکہ اربوں روپے لیپس نہ ہوجائیں، وزیر اطلاعات اور سیکریٹری اطلاعات نے حکومت سندھ کا پیسہ بچانے کے بجائے مالی سال کے آخری ماہ میں عجلت میں رقم خرچ کی، محکمہ اطلاعات کے افسران بجٹ خرچ کرنے کی منصوبہ بندی میں ناکام رہے اور جون 2022 میں سوا 2 ارب روپے اڑائے گئے، آڈٹ حکام نے محکمہ اطلاعات کے ذمہ داران کو مالی سال کے آخری ماہ میں بھاری رقم عجلت میں خرچ ہونے کے متعلق آگاہی دی لیکن انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے آڈٹ حکام کو کوئی جواب نہیں دیا، آڈٹ حکام کی تحریری درخواست کے باوجود محکمہ اطلاعات نے ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا اور رقم خرچ ہونے کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی، محکمہ اطلاعات میں ایک ماہ میں سوا 2 ارب روپے خرچ ہونے پرآڈیٹر جنرل آف پاکستان نے معاملے کی انکوائری کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں