میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد، سول ہسپتال میں پیداگیر افسران کا تسلط ، مریض لاوارث

حیدرآباد، سول ہسپتال میں پیداگیر افسران کا تسلط ، مریض لاوارث

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

سول ہسپتال حیدرآباد، ڈائریکٹر فنانس کی اضافی چارج وائس چانسلر لمس کے حوالے، ڈاکٹر اکرام اجن چیئرمین مینجمنٹ بورڈ کے عہدے پر بھی موجود، ڈاکٹر اکرام اجن نے گریڈ 17 کے جونیئر ڈاکٹر کو ہسپتال پر مسلط کردیا ، ہسپتال میں ادویات سمیت دیگر سنگین مسائل نے جنم لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سول ہسپتال حیدرآباد کی ڈائریکٹر فنانس کی اضافی چارج ایک سال سے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اجن کے حوالے ہے، سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو تین ماہ میں ڈائریکٹر فنانس مقرر کرنے کا حکم دیا تھا تاہم ایک سال گذرنے کے باوجود سندھ حکومت مستقل ڈائریکٹر فنانس مقرر نہ کر سکی ہے، حیرت انگیز طور پر لمس وائس چانسلر کو ڈائریکٹر فنانس کے اضافی چارج کے ساتھ ڈی ڈی او پاور بھی دے دئے گئے ہیں، ڈاکٹر اکرام اجن ہسپتال کے مینجمنٹ بورڈ کی چیئرمین کے عہدے پر بھی موجود ہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اکرام اجن سندھ حکومت کا چہیتا افسر ہے جس کے پاس وائس چانسلر کے ساتھ دیگر عہدے بھی موجود ہیں، ڈاکٹر اکرام اجن نے سول ہسپتال حیدرآباد میں گریڈ 17 کے جونیئر ڈاکٹر کو سیاہ و سفید کا مالک بنا کر گریڈ 20 کے سینئر افسران پر مسلط کردیا ہے جس کے باعث ہسپتال میں انتظامی بحران نے جنم لے لیا ہے، ہسپتال میں ادویات کی فراہمی میں کمی کے ساتھ ڈاکٹرز کو دیا جانے والا سامان بھی ناپید ہو چکا ہے جس کے باعث ہزاروں مریضوں سمیت عملہ سخت مشکلات کا سامنا ہے، ذرائع کے مطابق ادویات و دیگر سامان خریدنے کی مد میں کروڑوں روپے کا گھپلا کیا گیا ہے جس کی تحقیقات اینٹی کرپشن بھی کر رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں