میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرائیل سے تعلقات پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ

اسرائیل سے تعلقات پر پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ترجمان دفتر خارجہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ترجمان وزارت تجارت نے میڈیا رپورٹس کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں جو امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکن جیوش کانگریس کی اپنی پریس ریلیز میں بھی پاک اسرائیل کے درمیان سرکاری تجارت کا کہیں ذکر نہیں تاہم اسرائیل کے ساتھ نہ تو ہمارے کوئی تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی ہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں