میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرٹیمس راکٹ کی سواری نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

آرٹیمس راکٹ کی سواری نے نیا ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

ناسا نے کئی برس قبل راکٹ کو اس کے لانچ پیڈ پلیٹ فارم تک لے جانے والی ایک سواری بنائی تھی جسے اب ا?رٹیمس مشن کے لیے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور اسے گنیز بک ا?ف ورلڈ ریکارڈ نے اپنے بل پر چلنے والی سب سے بھاری سواری کا اعزاز بھی دیا ہے۔ناسا کا کرالر ٹرانسپورٹر ٹو (سی ٹی ٹو) 60 سال قبل بنایا گیا تھا لیکن اب اسے آرٹیمس ایس ایل ایس میگاراکٹ کے لیے تبدیل کیا گیا ہے۔ اس پر راکٹ رکھ کر اس کے درست مقام تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس کا کل وزن 30 لاکھ کلوگرام ہے اور دنیا کی بھاری ترین سواری بھی ہے۔بدھ کے روز ناسا کے اس ٹرانسپورٹرکوعالمی اعزاز کی سند دی گئی ہے جس پر کئی عشرے قبل سیٹرن راکٹ لے جاتے رہے تھے۔ اس موقع پر کینیڈی اسپیس سینٹرکے ماہرین اور گینزبک ا?ف ورلڈ ریکارڈ کے افسران بھی موجود تھے۔ ناسا کے پروگرام مینیجر برائے ایکسپلوریشن گراؤنڈ سسٹمز کے مطابق یہ سسٹم انجینیئرنگ کا ایک عظیم شاہکار ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں