دنیا کیلئے حیران کن خبر ،چاند پر 4جی نیٹ ورک لگانے کی تیاریاں
ویب ڈیسک
اتوار, ۲ اپریل ۲۰۲۳
شیئر کریں
دنیا میں بڑے پیمانے پر عوام کو اب تک 4 جی انٹرنیٹ سہولت دستیاب نہیں مگر بہت جلد چاند پر ہر جگہ ایسا ضرور ممکن ہو جائے گا۔ امریکی خلائی ادارے ناسا کے آرٹیمس 3 مشن کے تحت جو انسان 5 دہائیوں بعد پہلی بار چاند کی سرزمین پر قدم رکھیں گے، وہ وہاں 4 جی نیٹ ورک کی بدولت سوشل میڈیا سائٹس پر سیلفی شیئر کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق فن لینڈ کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی نوکیا کی جانب سے 2023 کے دوران کسی وقت 4 جی کنکٹویٹی کی سہولت فراہم کرنے والے سیٹلائیٹ کو چاند پر بھیجا جائے گا۔کمپنی کی جانب سے اس کا عندیہ فروری 2023 کے آخر میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران دیا گیا تھا۔امریکی اسپیس کمپنی Intuitive Machines کی جانب سے رواں سال اسپیس ایکس راکٹ کے ذریعے نووا سی لینڈر چاند پر بھیجا جائے گا۔