عدالتی احکامات پرڈاکٹرندیم قمرکی موجیں ختم
شیئر کریں
ڈاکٹر ندیم قمر کی دوہری تقرری کا معاملہ، ڈاکٹر ندیم قمرکو ایس آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ رپورٹ موجب سندھ ہائی کورٹ کراچی میں سیکریٹری ہیلتھ سید ذوالفقارشاہ اور این آئی سی وی ڈی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ندیم قمر پیش ہوئے، ڈاکٹر ندیم قمر کو ایس آئی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا، عدالت میں سیکرٹری صحت نے تحریری جواب جمع کروا دیا، سیکریٹری صحت سندھ سید ذوالفقارشاہ نے بیان دیا کہ پروفیسر جاوید اکبر سیال کو ایس آئی سی وی ڈی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے، دیگر مینجرز کا تقرر 15 دنوں میں کردیا جائے گا،ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سمری منظور کرلی ہے، عدالت کے باہر سیکرٹری صحت اور ڈاکٹر ندیم قمر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، واضح رہے کہ درخواست گزار ڈاکٹر طارق شیخ نے ڈاکٹر ندیم قمر کی بیک وقت SICVD & NICVD میں تقرری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔