میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کورونا وائرس ، مزید 76افراد میں تشخیص ،متاثرہ مریضوں کی تعداد 2291ہو گئی

کورونا وائرس ، مزید 76افراد میں تشخیص ،متاثرہ مریضوں کی تعداد 2291ہو گئی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

ملک بھر میں مزید 76 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2291 ہوگئی وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی ۔وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 76 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2291 ہوگئی۔ اس وائرس سے زندگی کی بازی ہارنے والے افراد کی تعداد 31 ہوگئی جبکہ 9 کی حالت تشویشناک ہے اور 107 نے اس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے ۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 845 ہوگئی ہے ، سندھ میں 743 ، خیبر پختونخوا میں 276 ، بلوچستان میں 169 ، اسلام آباد میں 69 ، گلگت بلتستان میں 187 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں