ٹائیگر فورس فلاحی ہے ، کوئی سیاسی پہلو نہیں، فیصل جاوید
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہو نیوالے لاک ڈائوون کے دوران امدادی کاموں کے لیے بنائی گئی ٹائیگر فورس صرف فلاحی کاموں کے لیے ہے ، اس کا کوئی سیاسی پہلو نہیں، ٹائیگر فورس میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جو ترقیاتی کام کر رہے ہیں ان کی تصویر کہیں نظر نہیں آئے گی۔انہو ںنے بتایا کہ ٹائیگر فورس صرف فلاحی کاموں کے لیے ہے ، اس فورس میں گلی محلوں کے نوجوان رجسٹرڈ ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ لوکل گورنمنٹ کا حصہ رہے ہیں وہ بھی وزیرِ اعظم کی اس ٹائیگر فورس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹائیگر فورس میں ابھی تک ڈیڑھ لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، نوجوان سیٹیزن پورٹل سے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔