میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈینئیل پرل قتل کیس، عدالت کا ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

ڈینئیل پرل قتل کیس، عدالت کا ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

امریکی صحافی ڈینئیل پرل قتل کیس میں عدالت نے 3 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا جبکہ ایک مجرم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7برس قید میں تبدیل کردیا ۔سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے امریکی صحافی ڈینئیل پرل کے اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے 4 مجرموں کی اپیلوں پر 18 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے 3 مجرمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ایک مجرم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید کی سزا میں تبدیل کر دیا۔واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینئیل پرل کو سال 2002 میں کراچی سے اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی جبکہ 3 مجرموں فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔مجرمان کے وکلا نہ ہونے کی وجہ سے اپیلوں کی سماعت 10 سال تک بغیر کارروائی کے ملتوی رہی۔مجرمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس مجرموں کے خلاف ٹرائل میں ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکی اور کیس میں تمام گواہ پولیس اہلکار تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں