لاہور سے خصوصی پرواز 600 مسافروں کو لیکر ٹورنٹو روانہ ہو گئی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۰
شیئر کریں
کینیڈین حکومت کی درخواست پر لاہور سے خصوصی پرواز 600 مسافروں کو لے کر ٹورنٹو چلی گئی ۔پی آئی اے فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہو گیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 789 لاہور سے 600 مسافر لیکر ٹورنٹو چلی گئی۔ مسافروں کی جامع سکریننگ اور ان کے سامان کو ڈس انفیکشن کیا گیا۔پی آئی اے کی دونوں خصوصی پروازوں کو گذشتہ روز اڑان کی اجازت ملی، پروازوں کی بکنگ کیلئے پی آئی اے کے دفاتر اور کال سنٹر سے مسلسل رابطے میں رہیں، کورونا احتیاط کے تناظر میں لوگ ان لائن بکنگ اور ٹکٹنگ کو ترجیح دیں۔