میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی بینک کی داسوپن بجلی کیلئے 70کروڑڈالر کے اضافی فنڈزکی منظوری

عالمی بینک کی داسوپن بجلی کیلئے 70کروڑڈالر کے اضافی فنڈزکی منظوری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

عالمی بینک نے پاکستان کی مدد کے لئے سترکروڑڈالرکے اضافی فنڈزکی منظوری دی ہے جو صارفین کوسستی بجلی کی فراہمی کے لئے کم لاگت کی قابل تجدیدتوانائی پیدا کرنے پرخرچ کئے جائیں گے ۔عالمی بینک نے ایک پریس ریلیزمیں کہاکہ اضافی فنڈز سے داسو پن بجلی گھرکے سٹیج ون منصوبے کی ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی تاکہ دریائے سندھ پردوہزارایک سوساٹھ میگاواٹ صلاحیت کے اس پن بجلی گھر کی تیاری کا پہلامرحلہ مکمل کیاجاسکے ۔سٹیج ٹو توسیعی منصوبے کے تحت داسوپن بجلی گھر کی پیداواری صلاحیت چارہزارتین سو بیس میگاواٹ تک بڑھائی جائے گی جس کے بعد یہ ملک کا سب سے بڑابجلی گھربن جائے گا۔اس منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی جس سے لاکھوں گھریلو صارفین اورپیداواری شعبوں کوفائدہ پہنچے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں