میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پروٹوکول پر مکمل عمل ہوا تو کراچی کیلئے بھی پروازیں کھولیں گے ،شاہ محمود

پروٹوکول پر مکمل عمل ہوا تو کراچی کیلئے بھی پروازیں کھولیں گے ،شاہ محمود

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پروٹوکول پر مکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بہت سے پاکستانی بیرون ممالک سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں، ہم ان پاکستانیوں کو بتدریج واپس لائیں گے اور اس کے لیے قومی رابطہ کمیٹی نے کل 17 پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی، 4 سے 11 اپریل تک کا بین الاقوامی پروازوں کے شیڈول کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ٹرانزٹ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے اور دوسری ترجیح ویزہ ایکسپائر ہونے والے پاکستانی ہیں جب کہ تیسری ترجیح بیرون ملک مقیم پاکستانی اور زیرتعلیم طلبا کو واپس لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تمام مسافروں کو ائیرپورٹ پر کورونا ٹیسٹنگ سے گزارنا ہے ، ہم اپنی ٹیسٹنگ اور قرنطینہ کی استعدادکار بتدریج بڑھا رہے ہیں لہذا پروٹوکول پرمکمل عملدرآمد ہوگا تو کراچی کے لیے بھی پروازیں کھولیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں