میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس ٹپی دبئی میں گرفتار ی کی متضاد اطلاعات

آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس ٹپی دبئی میں گرفتار ی کی متضاد اطلاعات

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

انٹرپول کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری کے منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی کو دبئی میں گرفتار کرنے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات انٹرپول نے اویس مظفر ٹپی کو دبئی سے گرفتار کیا ہے ۔ دوسری طرف ایف آئی اے کی جانب سے ان خبروں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اویس مظفر ٹپی کو پاکستان لانے کے لیے قانونی کارروائی مکمل کی جائے گی جس کے بعد انہیں جلد ہی پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ذرائع نے ہزاروں ایکڑ سرکاری اراضی فروخت کرنے کے الزام میں اویس مظفر ٹپی کی دبئی میں گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔جبکہ پی پی رہنمائوں نے اویس مظفر ٹپی کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے ۔دوسری طرف سرکاری ذرائع بھی اس معاملے کی کوئی واضح تصدیق یا تردید نہیں کررہے۔ ذرائع کے مطابق اویس مظفر ٹپی پر سرکاری زمین غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے ۔واضح رہے کہ اویس مظفر ٹپی آصف زرداری کے منہ بولے بھائی ہونے کے باعث انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں اور وہ سندھ حکومت میں وزیربلدیات بھی رہ چکے ہیں جبکہ اویس مظفر بلدیات کی وزارت سے مستعفی ہوکر بیرون ملک روانہ ہوگئے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں