میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈہرکی کی دونوں نومسلم بہنیں بالغ ہیں، میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

ڈہرکی کی دونوں نومسلم بہنیں بالغ ہیں، میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

ڈہرکی کی نو مسلم بہنوں کی عمر کے تعین کیلئے پمز کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دونوں نومسلم بہنیں بالغ ہیں، آسیہ کی عمر 19 سا ل 6ماہ اور نادیہ کی عمر 18 سال 6ماہ ہے ۔ منگل کو ڈہرکی کی نو مسلم بہنوں کی عمر کے تعین کیلئے پمز کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر ثانیہ کی جانب سے رپورٹ مرتب کی گئی جس کے مطابق آسیہ کی عمر 19 سال 6 ماہ، جبکہ نادیہ کی عمر 18 سال 6 ماہ ہے ۔ میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی عمر کا تعین ہڈی کے ایکسرے کے ذریعے کیا گیا ۔ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ عمر کے مزید تعین کے لیے ڈینٹل اور کلینیکل چیک اپ کر ایا جائے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں بہنوں روینا اور رینا کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں دونوں بہنوں کی جانب سے تحفظ کی درخواست کی گئی ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے زبردستی نہیں بلکہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں دونوں بہنوں کی جانب سے تحفظ کی درخواست دائر کی گئی تھی اور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انہوں نے زبردستی نہیں بلکہ اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے ، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں