میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس کیس میں 3ریفرنسز تیار، آصف زرداری براہ راست ملزم نہیں

جعلی اکائونٹس کیس میں 3ریفرنسز تیار، آصف زرداری براہ راست ملزم نہیں

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

جعلی اکائونٹس کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، قومی احتساب بیورو(نیب)راولپنڈی نے تین ریفرنسز تیار کرلیے جن میں سابق صدر آصف علی زرداری براہ راست ملزم نامزد نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق 3ریفرنسز تیار کر کے ہیڈ کوارٹر بھجوا دیے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ریفرنسز میں نجم زمان، علی میمن اور دیگر ملزمان فہرست میں شامل ہیں اور تمام ملزمان پہلے سے نیب کی حراست میں ہیں۔ذرائع کے مطابق نیب ریفرنسز میں نامزد افراد سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں تاہم آصف علی زرداری ریفرنسز میں براہ راست ملزم نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے گا اور اس کے لیے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کااجلاس آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔ یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری عبوری ضمانت پر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں