میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سورج آج مزید آگ برسائے گا،پارہ 43ڈگری تک چڑھنے کا امکان

سورج آج مزید آگ برسائے گا،پارہ 43ڈگری تک چڑھنے کا امکان

ویب ڈیسک
منگل, ۲ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

شہر قائد کے باسی قہرڈھانے والی گرمی سے بچنے کے لیے تیار ہوجائیں، سورج آج مزید آگ برسائے گا۔تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کہنا ہے آج سورج مزید آگ برسائے گا، پارہ تینتالیس ڈگری تک جاسکتا ہے ۔کراچی میں گزشتہ روز پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، سندھ بھر میں شدید گرمی نے شہریوں کو بے حال کردیا۔محکمہ موسمیات نے حیدرآباد میں بیالیس، نواب شاہ میں پارہ اکتالیس تک جانے کی پیش گوئی کردی۔ بلوچستان کے میدانی علاقے بھی گرمی کی زد پر ہے ۔خیال رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں گرمی کی لہر تین دن جاری رہ سکتی ہے تاہم پیر سے گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے ۔ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عبدالرشید نے یہ بھی بتایا تھا کہ مئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ، کراچی میں ہیٹ ویو آنے کا بھی خدشہ ہے ۔ان کے مطابق ہیٹ ویو آنے سے قبل سارے ادارے تیار رہیں گے تو ہیٹ ویو سے نمٹنے میں مشکلات نہیں ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں