آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے پر بھی ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ٹلے گا،مفتاح اسماعیل
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کے بعد بھی ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں ٹلے گا۔ایک انٹرویومیں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے جو بھی حکومت آئے گی اسے آئی ایم ایف کے نئے پروگرام میں جانا ہو گا۔مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف کرنٹ اکانٹ خسارہ 8 ارب ڈالر رہنے کی پیش گوئی کرکے زیادتی کر رہا ہے ، دوست ملک پاکستان سے بدظن ہوگئے کہ پاکستان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں ہے ۔