میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات ، الیکشن کمیشن کا صدر سے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ

انتخابات ، الیکشن کمیشن کا صدر سے مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب میںانتخابات کیلئے صدر مملکت کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔جمعرات کوچیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید بھی شریک ہوئے ۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے صدر پاکستان کے ساتھ مشاورتی عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے دیگر تمام شراکت داروں کے ساتھ بھی رابطہ کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں