میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ،مراد علی شاہ

بلاول بھٹو کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ،مراد علی شاہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے عوام بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہیں، ہم بلاول بھٹو کو اس ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے۔مورو میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہاکہ مارچ کااثر دیکھیں کہ پیٹرول اور بجلی کی قیمت کم ہو گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ اتنی آسانی سے جائیں گے نہیں،بلاول بھٹو، نیازی کواسلام آباد سے اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔مراد علی شاہ نے کہاکہ عمران نے جن کو سرٹیفکیٹ نہیں دیا انہیں سندھ میں گندی زبان استعمال کیلئے بھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ پی پی کے عوامی لانگ مارچ کا آج تیسرا دن ہے، شرکا نے رات مورو میں قیام کیا۔مارچ سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، خورشید شاہ، ناصر شاہ سمیت دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے، مختلف شہروں سے ہوتے ہوئے عوامی مارچ کا پڑاؤ سکھر میں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں