میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی پی سے جمہوری انداز میں نمٹیں گے ،شاہ محمود قریشی

پی پی سے جمہوری انداز میں نمٹیں گے ،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اپنی 3 سالہ حکومت کا حساب دینے کو تیار ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی 15 سال سے سندھ میں برسرِ اقتدار ہے پہلے وہ اپنی حکومت کا حساب دیں۔کوئی باضمیرایم این اے عمران خان کونہیں چھوڑیگا۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے ہمراہ سندھ حقوق مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاڑکانہ روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘کل رات جو میری آنکھوں نے لاڑکانہ میں دیکھا وہ حیران کن تھا۔’انہوں نے لاڑکانہ کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں، رتوڈیرو سے سجاول، سجاول سے لاڑکانہ تک جو محبت ہمیں دی گئی اسے بھلایا نہیں جاسکتا۔سندھ میں جمہوریت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا کہ جناح پارک کے گٹر کھول کر جلسہ گاہ میں گندا پانی چھوڑ دیا گیا تھا، یہ کہاں کی جمہوریت ہے؟ یہ عمل شکستہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے، یہ طرز عمل اپوزیشن جماعت کے سیاسی زوال کے آغاز کی علامت ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کو بروئے کار لاکر بلاول بھٹو زرداری بھی مارچ کے لیے نکلے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مارچ کے حوالے سے بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ساڑھے 3 سال کا حساب دینے کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ بلاول اور آصف علی زرداری، سندھ میں حکمرانی کا پچھلے 15 سال کا حساب دے دیں۔’انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تھرپارکر میں صحت کارڈ کا آغاز ہو چکا ہے، ہم یہ سہولت پورے سندھ کو دینا چاہتے ہیں لیکن سندھ کی سرکار رکاوٹ بنی ہوئی ہے، کیا سندھ کی حکومت کو صحت کارڈ کا فائدہ نظر نہیں آتا۔انہوںنے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں تصادم کرنے نہیں آئے، جمہوری انداز میں مقابلہ کریں گے، 2023 کے لیے سندھ کا باشعور طبقہ خاموشی سے تبدیلی کا فیصلہ کر چکا ہے، ہم وفاقی جماعت ہیں علاقائی نہیں، مجھے امید ہے کہ اندرون سندھ کا سندھی 2023 میں ایک بڑا فیصلہ کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں