میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری کے اعتماد پر پورا اُتریں گے ، کراچی پیکیج شہر کو تبدیل کردے گا، وزیراعظم

لیاری کے اعتماد پر پورا اُتریں گے ، کراچی پیکیج شہر کو تبدیل کردے گا، وزیراعظم

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لیاری نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے اس پرپورا اتریں گے ۔کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے، کراچی پیکج شہر کو تبدیل کر دے گا۔تفصیلات کے مطابق لیاری سے منتخب پی ٹی آئی ایم این اے شکور شاد نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرپلاننگ اسدعمربھی شریک ہوئے۔شکورشاد نے وزیراعظم عمران خان کو لیاری کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبات سامنے رکھے۔ شکور شاد نے کہا کہ لیاری میں نادرا کا میگا سینٹر قائم کیاجائے اور گیس کی بوسیدہ لائنز کو تبدیل کیا جائے۔شکورشاد نے مطالبہ کیا کہ آرسی ڈی شاہراہ سنگل ٹریک ہونے سے حادثات کاسبب بن رہی ہے حادثات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام مطالبات پر عملدر آمد کرانے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ لیاری نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے اس پرپورا اتریں گے کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے، کراچی پیکج شہر کو تبدیل کر دیگا۔وزیراعظم سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ممبران قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان، عْظمی ریاض، ظل ہما، نفیسہ خٹک، شاندانہ گلزار ، فوزیہ ارشداور محترمہ سائرہ بانو سمیت دیگر کئی ارکان نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں