میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد،گرین لائن ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

حیدرآباد،گرین لائن ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

ویب ڈیسک
منگل, ۲ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس حیدرآبا دکے قریب ڈیتھا کے مقام پر بڑے حادثے سے بچ گئی، ریلوے ٹریک کا ایک سے ڈیڑھ فٹ حصہ ٹوٹا ہونے کی وجہ سے ٹرین کو ایمرجنسی طورپر روک دیا گیا۔ لاہور سے کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس اس وقت ایک بڑے حادثے سے بچ گئی جب ڈیتھا ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک شخص نے ریلوے ٹریک پر کھڑے ہوکر ٹرین کو رکنے کا اشارہ کیا ، ٹرین 105 کی اسپیڈ سے رواں دواں تھی، تاہم ٹرین ڈرائیور نے ایمرجنسی بریک لگاکر ٹرین کو روکا، پتا لگا کہ ریلوے ٹریک کا ایک سے ڈیڑھ فٹ حصہ ٹوٹا ہوا ہے۔ اس واقعے کے بعد فوری طورپر ریلوے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا او رٹریک کو بحال کرکے ٹرین کو گزارا گیا، ریلوے افسران کا کہنا ہے کہ اگر ٹرین کو بروقت بریک لگاکر نہ روکا جاتا تو ایک بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں