میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاول  نے امریکا کے17 دورے کیے، کابل ایک بار بھی نہیں گئے، فواد چودھری

بلاول نے امریکا کے17 دورے کیے، کابل ایک بار بھی نہیں گئے، فواد چودھری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کرملک چلارہے ہیں۔ ہمارے دور حکومت میں افغانستان میں انخلا کا مرحلہ چل رہا تھا، عمران خان افغانستان کی قیادت کو سمجھتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ مسائل کاحل جنگ میں نہیں، بلاول بھٹو زرداری نے 17سے زیادہ امریکاکے دورے کیے اور کابل ایک بار بھی نہیں گئے، شہبازشریف نے افغانستان کے معاملے پر ایک بھی میٹنگ نہیں بلائی۔ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان کی قیادت سے معاونت نہیں ہوگی کالعدم تحریک طالبان(ٹی ٹی پی) کا معاملہ حل نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، ملک کو غیر مستحکم کیا جا رہا ہے ،نوے روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلی پر آرٹیکل 6 لگے گا،اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شہباز گل اورحماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی افغانستان سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے جبکہ عمران خان افغانستان کے معاملے کو سمجھتے تھے اور افغانستان کی موجودہ قیادت اگر پاکستان میں کسی پراعتماد کرتی ہے تو وہ عمران خان ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری امریکا کے متعدد دورے کر چکا ہے مگر آج تک وہ افغانستان نہیں گیا اور نہ ہی شہباز شریف نے افغانستان سے متعلق کوئی اجلاس نہیں بلایا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جب تک افغانستان کی قیادت کی آپ کو پشت حاصل نہیں ہوتی آپ کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ حل نہیں کر سکتے کیونکہ عام سی بات ہے کہ لوگ حملہ کرنے کے بعد افغانستان چلے جاتے ہیں اس لیے جب تک افغانستان قیادت کی مدد حاصل نہیں ہوگی خالی طاقت کے استعمال سے معاملات پیچیدہ ہوں گے کیونکہ طاقت کا استعمال حکمت عملی ضرور ہے مگر مکمل حکمت عملی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں سمجھ سے باہر ہے جہاں خواجہ آصف اسمبلی میں کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گرد عمران خان لائے ہیں، اگر عمران خان پاکستان میں دہشت گردی لے کر آئے تو وہ ہمارے دورِ حکومت میں کیوں نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی کمر توڑ دی ہے، آج ڈالر 272 روپے تک چلا گیا ہے، صورتحال کا حل نکالنے کے بجائے گرفتاریاں شروع کر دی ہیں، پہلے شہباز گل، اعظم سواتی اور پھر مجھے گرفتار کیا، گزشتہ رات کو شیخ رشید، صحافی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہو سکتا، اگر جہلم، میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو بتایا جائے پھر وفادار کون ہے؟، ابھی تک ان سے ملک اور عمران خان منیج نہیں ہو رہا، ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں نہ جھگڑا ہو سکتا ہے، اداروں سے کہتا ہوں کہ ان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں