میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کیس کے ملزم عباس جاکھرانی کا گھر سب جیل قرار

محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کیس کے ملزم عباس جاکھرانی کا گھر سب جیل قرار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲ فروری ۲۰۲۰

شیئر کریں

محکمہ تعلیم سندھ میں کرپشن کیس کے ملزم عباس جاکھرانی کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے عباس جاکھرانی کے گھر کو سب جیل قرار دیتے ہوئے ملزم کو جیل سے گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا، محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قبائلی دشمنی اور سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ملزم کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے جیل اعجاز جاکھرانی کے کزن عباس جاکھرانی اس وقت سکھر جیل میں قید ہیں، جب کہ ان کی رہائش گاہ جیکب آباد میں واقع ہے ، جسے سب جیل قرار دیا گیا۔ملزم عباس جاکھرانی کو ستمبر 2019 میں نیب نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری محکمہ تعلیم کے فنڈز میں مبینہ کروڑوں روپے کی کرپشن پر عمل میں لائی گئی تھی۔ دس دن قبل سکھر نیب ٹیم نے جیکب آباد میں چھاپا مار کر محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ٹھیکیدار فضل لوہر کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹھیکیدار نے ورکس اینڈ سروسز میں کروڑوں کی کرپشن کی ہے ، انھیں چیئرمین میونسپل کمیٹی عباس جاکھرانی کیس میں گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ 14 جنوری کو احتساب عدالت میں نیب نے اعجاز جاکھرانی سمیت 5 افراد کے خلاف 80 کروڑ کا کرپشن ریفرنس دائر کیا ہے ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین عباس جاکھرانی، عبدالرزاق بھرانی، سردار ظہیر عیسائی اور ایک خاتون بھی ریفرنس میں نامزد ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں