میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا،مریم نواز

سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا،مریم نواز

Author One
جمعرات, ۲ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

لاہور : نئے سال کی نئی خوشخبری، وزیر اعلیٰ پنجاب سولرائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کاآغاز کردیا گیا-

وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن کے لیے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے- پنجاب میں 8ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے-

حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر ائزیشن کے لیے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی- 10کلو واٹ تک 5لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ او ر20کلوواٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی –

ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں – کاشتکار گھر بیٹھے  آن لائن ٹیوب ویل سولرائزیشن کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں -زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کے درخواست فارم  ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں -مریم نواز نے کہاکہ کسان سے کیا ہر وعدہ پوراکریں گے-ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے- زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی – مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتاہے-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں