میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ توانائی ،تھر کول پانی پہنچانے کے منصوبہ میں اربوںکی بے قاعدگیاں

محکمہ توانائی ،تھر کول پانی پہنچانے کے منصوبہ میں اربوںکی بے قاعدگیاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

محکمہ توانائی سندھ نے تھر کول تک پانی پہنچانے کے منصوبہ کے اربوں روپے کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر جاری کر دیا، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ توانائی سندھ کے منصوبے تھر کول تک پانی پہنچانے کے لئے 0 سے 40 کلومیٹر تک پائپ لائن بچھانے کے لئے 7 ارب 81 کروڑ کے ٹھیکے کے لئے میسرز شاہ رخ انجینئرز اینڈ ڈیولپرز نے میسرز لِلی انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ مل کر منصوبے کے لیے اپلائی کیا، اکتوبر 2013میں جوائنٹ وینچر کا معاہدہ کیا گیا، ایک سال بعد جوائنٹ وینچر ختم کرنے کا حلف نامہ جمع کروایا گیا، محکمہ توانائی سندھ نے ٹھیکہ کے لئے نیا اشتہار جاری کرنے کے بجائے صرف میسرز شاہ رخ انجینئرز اینڈ ڈیولپرز کو مالی سال 2018-19سے لے کر سال 2020-21تک کی مدت کے دوران 7؍ارب 81کروڑ روپے کا ٹھیکہ جاری کیا، جوائنٹ وینچر ختم کرنے کے باوجود صرف ایک کمپنی کو ٹھیکہ جاری کر کے ٹھیکیدار کو نوازا گیا، اعلیٰ حکام کو مئی 2022میں آگاہ کیا گیا لیکن ڈیپارٹمنٹل ایکشن کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا اور ٹھیکہ جاری کرنے کے معاملے کی چھان بین کی گئی جس پر اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے اور ذمہ دار افسران کا تعین کرنے کی سفارش کی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں