میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مویشیوں کی رکھوالی پر مامور چوکیدارلٹیروں کا سرغنہ نکلا

مویشیوں کی رکھوالی پر مامور چوکیدارلٹیروں کا سرغنہ نکلا

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ / حافظ محمد قیصر ) بھینس کالونی میں مویشی لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ چوکیدار کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، ملزم مجاہد جلبانی کے کارندوں اور چھینی گئی بھینسوں کی برآمدگی کے لیے ٹیم نوڈیرو روانہ کردی گئی ۔ ایس ایچ او سکھن زبیر نواز کے مطابق28 دسمبر 2023 کو بھینس کالونی روڈ 3 پر قائم باڑے کے مالک معراج الدین نے 8 قیمتی بھینسیں منگوائی تھی ، رات 3 بجے دو موٹر سائیکلوں پر سوار پانچ ملزمان8 بھینسں ، پانی کے دو پمپ لوٹ کرفرار ہوگئے ، ملزمان نے فرار ہونے سے قبل تمام ملازمین کے موبائل فونز واپس کیے لیکن باڑے کے مالک کے بیٹے کا موبائل ہمراہ لے گئے ، اسی دوران ایس ایچ او سکھن زبیر نواز نے باڑے کے چوکیدار کو مشتبہ قرار دیا ، ملزم چوکیدار مجاہد جلبانی سے تفتیش کی گئی تو پتا لگا کہ وہ بھینسوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ ہے، چوکیداری کی آڑ میں اپنے کارندوں کے ساتھ مل کر کارروائی عمل میں لاتا ہے ، عقیل احمد جلبانی ، بابو جلبانی ، رضوان ، ایاز اور وقار اس کے گروہ میں شامل ہیں ، ملزم کے مطابق وہ بھینس کالونی کے مختلف باڑوں سے اسلحے کے زور پر بھینسیں چھین کر اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں فروخت کر چکا ہے ، ملزم کے مطابق چھینی گئی8 بھینس ودیگر ملزمان نوڈیرو میں موجود ہیں ، ملزمان کی گرفتاری اور بھینسوں کی برآمدگی کے لیے پولیس ٹیم اندرون سندھ روانہ کردی گئی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں