میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدری اتوار بازار ، چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کی فروخت کا مرکز

حیدری اتوار بازار ، چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کی فروخت کا مرکز

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ/ جوہر مجید شاہ)کے ایم سی میں بدعنوان افسران پارکنگ سے حاصل آمدنی خرد برد کررہے ہیں ، ٹھکیداروں کی ملی بھگت سے گاڑیوں کی پارکنگ کے من مانے ریٹ وصول کیے جانے لگے جبکہ منافع بخش پارکنگ لاٹ حیدری میں موٹرسائیکل بازار لگا کر چوری اور چھینی گئی موٹرسائیکلوں کی فروخت کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب ایک جانب 1 ارب روپے سے زائد محصولات حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں تو دوسری جانب کورٹ کیس کے نام پر 2 سال کی محصولات بندر بانٹ کرلی گئی ہے ، چارجڈ پارکنگ فیس کی مد میں شہریوں سے لوٹ مار معمول بنی ہوئی ہے ، حیدری میں ہر اتوار کو موٹرسائیکل بازار لگایا جاتا ہے حالانکہ وہ جگہ پارکنگ کے لیے مختص ہے لیکن وہاں موٹرسائیکل کا بازار لگا یا جاتا ہے ، جہاں چوری اور چھینی گئی گاڑیاں باآسانی فروخت کردی جاتی ہیں ، اس مذموم کام میں ضلع وسطی کے انتظامی افسران اور علاقہ پولیس براہ راست ملوث ہے حالانکہ شہر کے موٹر سائیکل ڈیلر حیدری میں لگائے جانے والے موٹرسائیکل بازار سے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کرچکے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرکے قانونی کاروبار کر رہے ہیں لیکن افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی بازار میں غیر قانونی طریقے سے موٹر سائیکلیں فروخت کی جارہی ہیں،دوسری جانب کے ایم سی چارجڈ پارکنگ کی جانب سے پارکنگ فیس میں اضافہ کے ساتھ نرخ نامہ جاری کیا گیا تھا ، جس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا بلکہ محکمہ چارجڈ کے عملہ کی ملی بھگت سے پارکنگ کنٹریکٹر من مانی فیس وصولی کررہے ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں