میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
4 دن کے اندر 71 گاڑیاں تباہ، 16صہیونی فوجی ہلاک کردیے، القسام

4 دن کے اندر 71 گاڑیاں تباہ، 16صہیونی فوجی ہلاک کردیے، القسام

جرات ڈیسک
منگل, ۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہاہے کہ القسام کے مزاحمت کار پچھلے چار دنوں کے دوران 71فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔غیرملکی میڈیاکے مطابق ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہاکہ القسام کے مجاہدین نے 16قابض فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا، اس دوران 42فوجی مشن انجام دئیے جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔ابو عبیدہ نے کہا کہ القسام بریگیڈز نے دشمن کے فوجیوں کے دو مکانات اور دو سرنگوں کو اڑا دیا، قابض فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں میں موجود ایک بارودی سرنگ کو اڑا دیا، اس کے علاوہ دو سنائپر آپریشنز اور غزہ کی پٹی کے آسمان میں ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔مجاہدین نے دو جاسوس طیاروں کو مار گرایا اور ایک اور ڈرون پر قبضہ کر لیا۔انہوں نے وضاحت کی کہ القسام کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی میں تمام جنگی محاذوں میں مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ ہیڈکوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور فوجی مراکز کو تباہ کر دیا، تل ابیب کے مرکز میں واقع بستیوں کو المقادمہ 90راکٹوں کے بیراج سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔گزشتہ روز اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا جس سے 7اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 507ہو گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں