میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یو اے ای کا پاسپورٹ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے دنیا میں سب سے طاقتور قرار

یو اے ای کا پاسپورٹ 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے دنیا میں سب سے طاقتور قرار

جرات ڈیسک
منگل, ۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ایک مسلم ملک کے پاسپورٹ کو 2024کی پہلی سہ ماہی کے دوران دنیا میں سب سے طاقتور سفری دستاویز قرار دیا گیا ہے۔ آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کا نام سرفہرست رہا۔ یو اے ای کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا لیے بغیر 180ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔یو اے ای کے بعد جرمنی، اسپین، فرانس، اٹلی اور نیدرلینڈز مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے ان ممالک کے شہریوں کو 178 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔سوئیڈن، فن لینڈ، لگسمبرگ، آسٹریا اور سوئٹزر لینڈ کے پاسپورٹس کے حصے میں تیسرا نمبر آیا جن کے حامل افراد 177ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔ ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، پولینڈ، آئرلینڈ اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس پر176ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔5واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، یونان، چیک ریپبلک، برطانیہ، ہنگری، جاپان اور نیوزی لینڈ کے نام رہا جن کے شہری 175ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں