میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد میں نصب پاک فضائیہ کا طیارہ بھی نشہ بازوں کی آماجگاہ

ناظم آباد میں نصب پاک فضائیہ کا طیارہ بھی نشہ بازوں کی آماجگاہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کا انفرااسڑکچر نشے کے عادی افراد کے نرغے میں نظر آرہا ہے۔ نشے کے عادی افراد نے ناظم آباد میں لگے پاک فضائیہ کے ماڈل طیارے کو بھی نہیں بخشا۔ جہاز کے اندر کی چادر کاٹ کر اپنے نشے کی پیاس بجھانے کے لیے بیچ ڈالی یہ مناظرکسی نالے کے نہیں بلکہ شہر کے انفرااسٹریکچر کو دیمک کی طرح چاٹتے ان نشئی افراد کے ہیں جنہوں نے پلوں اورفٹ پاتھوں کے بعد اب ناظم آباد میں پاک فضائیہ کے ماڈل طیارے کا صفایا کرنے کیلئے اس پرسوارنظرآرہے ہیں۔۔ نشے کے عادی افراد کا مسکن بن جانے والے ماڈل طیارے میں نہ صرف بیٹھ کرنشہ کرتیہیں بلکہ جہاز کے اندر لگی جست کی شیٹ بھی کاٹ کر بیچ کھائی ہے۔میڈیا پرخبر نشرہونے کے بعد پولیس نے نشئیوں کو عارضی طورپرتوبھگادیا ہے جبکہ ٹاؤن انتظامیہ نے جہاز کی حفاظت کے بجائے اس کے سامنے فوارے کی تعمیر کے کام کا آغاز کردیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں