
پنجاب ضرور جاؤں گا کسی میں ہمت ہے تو روک کر دکھائے، شرجیل میمن کا اعلان
شیئر کریں
سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کہ ایم کیوایم کے جو مطالبات ہیں سندھ حکومت انہیں تسلیم کرے گی، پیپلزپارٹی پیار اور محبت کی زبان سمجھتی ہے اس کے علاوہ اور کوئی زبان نہیں سمجھتی۔ فواد چوہدری نے ہم پر پنجاب میں ہارس ٹریڈنگ کے جوالزامات لگائے ہیں اس پر انہیں قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں، وہ اپنی رہائش گاہ راول ہاؤش ٹنڈوجام میں پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کے اعزاز میں دی جانے والی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ شرجیل انعام میمن نے کہاکہ ہمارے پاس ملک میں فیک نیوز کا ٹرینڈ چل رہا ہے اورجھوٹی خبریں ایسے پھیلائی جاتی ہیں جس سے سچ کا گمان ہوتا ہے چند روز قبل شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف جھوٹی خبر پھیلائی گئی کہ این آر او دے کر آصف زرداری کے تمام کیسز کو راولپنڈی سے کراچی منتقل کیا گیا ہے، زرداری کے تمام کیسز پنڈی میں زیر سماعت ہیں اور کوئی بھی کیس کراچی منتقل نہیں ہوا، انہوں نے کہا کہ ہم نے کسی قسم کی ڈیل نہیں کی اگر ڈیل کی ہوتی تو قیادت سے لیکر کارکنان تک کے خلاف کیسز نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آرٹیکل لکھا ہے وہ بڑے معزز صحافی ہیں جنہیں ذرائع نے غلط خبریں دی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم پیپلز پارٹی نے بنائی اور اس وقت استعفے نہ دیکر اچھا فیصلہ کیا ورنہ ابھی تک عمران نیازی وزیراعظم کے عہدے پر براجمان ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے مجھ پر اور ناصر شاہ پر ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگایا ہے، انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے جو کہا میں پوری پی ٹی آئی کو کھلا چیلنج دیتا ہوں کہ میں نے اگر کسی پی ٹی آئی ممبر سے بات بھی کی ہو تو میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ جھوٹ کی سیاست کی ہے یہ بھی ایک جھوٹی خبر ہے اورپی ٹی آئی کا کام ہی یہ ہے کہ لوگوں پر الزام لگائے جائیں اور کہا کہ آڈیو لیکس آپ کی آئی ہے جس میں عمران خان نے کہا کہ پانچ ممبر خرید لیے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام شروع کیا جار ہا ہے اوربہت جلد متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی صورتحال پر حکومت سندھ نے جو وعدے کیے اسکی تیاری ہوگئی ہے، ملک کی تاریخ میں پہلی بارسندھ کے سیلاب متاثرہ 20 لاکھ خاندانوں کو گھر بنانے کے لیے پیسے دیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا گھرخود بنائیں سیلاب متاثرہ علاقوں میں جو کسان گندم کی کاشت کرتے ہیں انہیں 5ہزار روپے فی ایکڑ دیے جارہے ہیں اور اس کا تمام تر ڈیٹا مکمل کرلیا گیا ہے۔ تحصیل سطح پر ڈی سی کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے اس میں سروے کیا گیا ہے۔ سیلاب ایک ملک کی تاریخی تباہی تھی اور اب بھی پانچ فیصد علاقوں میں پانی موجود ہے۔ لوگوں کی فصلیں تباہ ہوگئی اورکھانے پینے کی اشیاسب ختم ہوگئی اور سندھ حکومت نے فوری طور پر پکا ہوا کھانا فراہم کیا، سندھ کی واحد حکومت ہے جو سرکاری طور پر 65روپے کلو آٹا فروخت کر رہی ہے، جبکہ وفاق اور پاسکو نے جو گندم درآمد کی وہ 9 ہزار روپے ٹن ہے۔ عمران خان کہتے ہیں کہ انہوں نے 15ارب سیلاب متاثرین کیلئے جمع کیے ہیں تو وہ پندرہ ارب روپے کہاں گئے کیا وہ پیسے جلسوں میں خرچ کیے گئے ہیں یا پھران کی فارن فنڈنگ ہوئی ہے یا کسی خاتون کو دیے ہیں اور کہا کہ15 ارب میں سے صرف ایک ارب روپے آپ سندھ میں لگانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سے ڈیٹا لینے کی ضرورت نہیں ہے ویب سائیٹ پر ڈیٹا موجود ہے ۔