میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، پیپلزپارٹی کا دعویٰ

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، پیپلزپارٹی کا دعویٰ

جرات ڈیسک
پیر, ۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آصف زرداری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن ماضی سے کافی بہتر ہے، حیدرآباد میں 27 یوسیز بلامقابلہ جیت چکے ہیں، کراچی کے 25 ٹاؤنز میں پیپلزپارٹی 8 جیتنے جبکہ 4 پر مقابلے کی پوزیشن میں ہیں۔ پیرکوبلاول ہاؤس کراچی میں پیپلزپارٹی کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے ممکنہ نتائج پر پی پی رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو بریفنگ دی۔ آصف زرداری کو بتایا گیا کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن ماضی سے کافی بہتر ہے، حلقہ بندیاں درست اور نتائج پیپلزپارٹی کے حق میں ہیں۔ پی پی رہنماؤں نے سابق صدر آصف زرداری کو رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد کی 160 یونین کونسلز میں سے پیپلزپارٹی 27 یوسیز بلامقابلہ جیت چکی، ایم کیو ایم کو حیدرآباد کی 60 یونین کونسلز پر امیدوار ہی نہیں ملے، کراچی کے 25 ٹاؤنز میں پیپلزپارٹی 8 جیتنے جبکہ 4 پر مقابلے کی پوزیشن میں ہیں۔ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی صوبائی اور مقامی قیادت نے بلدیاتی الیکشن ملتوی نہ کرنے کی ایک بار پھر درخواست کر دی۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی پہلے مرحلے میں سکھر، میرپورخاص، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد ڈویژن کے بلدیاتی الیکشن جیت چکی ہے، دوسرے مرحلے کے انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے پہلے مرحلے میں کامیاب امیدوار بھی حلف نہ لے سکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں