میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موسم سرما کی تعطیلات ختم، نہ کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

موسم سرما کی تعطیلات ختم، نہ کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود کراچی میں مختلف نجی اسکول نہ کھل سکے اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے باوجود نہ کھلنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پیر کو کراچی سمیت سندھ  بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اعلامیے کے باوجود کراچی کے کچھ نجی اسکول نہ کھل سکے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے کہا کہ اعلامیے پر عمل درآمد نہ کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں