سعودی عرب میں پہلی بار خواتین تیز رفتار حرمین ٹرین چلانے لگیں
جرات ڈیسک
پیر, ۲ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
سعودی عرب میں پہلی بار خواتین ڈرائیورز حرمین ایکسپریس چلانے لگیں۔ سعودی وزارت ریلوے سار نے خواتین ٹرین ڈرائیور کی ویڈیو ٹوئٹر پر شئیر کر دی جوسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ملک کی تاریخ میں خواتین کی جانب سے دنیا کی تیزرفتار ٹرینوں میں شامل حرمین ایکسپریس چلانے کا یہ پہلا موقع ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 سعودی خواتین نے حرمین ایکسپریس چلانے کی تربیت مکمل کی ہے۔ خواتین ٹرین ڈرائیورز نے مشرق وسطی کی تیز رفتار ٹرین چلانے کو اعزاز اور بڑی ذمہ داری قرار دیا۔