میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم ڈبلیو ایم کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

ایم ڈبلیو ایم کا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

جرات ڈیسک
پیر, ۲ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مجلس وحدت المسلمین کی ایم پی اے نے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجلس وحدت المسلمین پاکستان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ایم ڈبلیوایم پولیٹیکل کونسل نے مشاورت کے بعد اہم فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایم ڈبلیوایم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیوایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پارٹی قیادت کی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں