میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
6 ماہ کے دوران دسمبر میں ریونیو بلند ترین سطح پر رہا

6 ماہ کے دوران دسمبر میں ریونیو بلند ترین سطح پر رہا

ویب ڈیسک
هفته, ۲ جنوری ۲۰۲۱

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران دسمبر میں ریونیو کی بلند ترین سطح کو حاصل کیا۔ایف بی آر نے جولائی تا دسمبر 102 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے جبکہ مالی سال جولائی تا دسمبر محاصل کے ابتدائی اعداد و شمار بھی جاری کر دیے گئے ۔ایف بی آر کے مطابق پہلی ششماہی میں 2204 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا، موجودہ نیٹ ریونیو پچھلے سال کے 2101 ارب روپے کے مقابلے میں 5 فیصد زائد ہے ۔ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس کی مد میں 816 ارب روپے حاصل کیے گئے ، سیلز ٹیکس سے ریونیو 915 ارب، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 127 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 336 ارب رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں