مہوش حیات نے سردیوں میں خوبصورت دِکھنے کا طریقہ بتادیا
ویب ڈیسک
هفته, ۲ جنوری ۲۰۲۱
شیئر کریں
تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سردیوں میں بھر پور نیند کا اثر ہے ۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے مہوش حیات سے پوچھا کہ وہ کیا کھاتی ہیں کہ وہ دن بدن خوبصورت ہوتی جا رہی ہیں؟۔صارف کے اس کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ یہ سردیوں کا گلو ہے اور روزانہ14گھنٹے نیند کا اثر ہے ۔ انہوں نے
مداح کا اچھے کمنٹ کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ آپ کے اس خوبصورت کمنٹ نے میرا دن خوشگوار بنا دیا میری جانب سے آپ کیلئے بہت سا پیار۔