میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت

وزیراعظم کی کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲ جنوری ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کراچی سے پی ٹی آئی ایم این ایز کے تجویز کردہ منصوبوں کو شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی۔ وفاق کی جانب سے کراچی میں 10موبائل میڈیکل یونٹس بنائے جائیں گے اور 100نئے آر او پلانٹس کے منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے گا۔حکومت نے اتحادی جماعتوں کو وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے مشاورتی عمل میں شامل کرنے اور سندھ و بلوچستان میں ان منصوبوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جہانگیر ترین کی سربراہی میں حکومتی وفد اتحادی جماعتوں سے رابطے جاری رکھے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں